فیصل آباد(پ ر)یو م یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں برائٹ ہوپ فائونڈیشن فری میڈیکل سنٹر پر ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صدر BHFچوہدری محمد ریاض نے کی ریلی میں رائے عمر فاروق ایڈووکیٹ’ملک ثقلین ایڈووکیٹ ‘فاروق احمد کموکا ‘میجر (ر) ڈاکٹر محمد رمضان ‘ڈاکٹر آسیہ چوہدری اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی کا آغاز فری میڈیکل سنٹر سے ہوا اور بسمہ اللہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں شرکاء نے بینر ‘پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمیر کیلئے شہداء کشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،بھارت کے غا صبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں
