سرگودھا (بیورو چیف) برائیڈل شو کا انعقاد نوجوان لڑکیوں میں کام کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ان خیالات کا اظہار برائیڈل شو کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین کنول نے کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے برائیڈل شو کا انعقاد سرگودھا جیسے شہر میں تازہ ہواء کا جھونکا ہے اور وہ بچیاں جو اس کام سے وابستہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی میں مدد ملتی ہے ڈاکٹر یاسمین کنول نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ اس طرح کے برائیڈل شو کا انعقاد کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ اس طرح کے برائیڈل شو ہوں اس سے ہمارے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔
33