برطانوی کرکٹر ایلیکس ہیلز نے نیشنل ڈیوٹی پر پی ایس ایل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ، انگلش بیٹر بنگلا دیش کیخلاف سیریز نہیں کھیلیں گے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایلیکس ہیلز انگلینڈ بنگلا دیش سیریز کی بجائے پی ایس ایل کھیلیں گے ، ہیلز پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے ۔پی ایس ایل کھیلنے کے ایلیکس ہیلز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے ۔واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے یکم سے 14 مارچ تک بنگلا دیش سے سیریز کھیلنی ہے ، بغیر کنٹریکٹڈ پلیئر ہونے پر ہیلز کو ون ڈے کے 5 ہزار اور ٹی ٹوئنٹی کے اڑھائی ہزار پاؤنڈ ملنا تھے ۔پی ایس ایل کے میچز مس کرنے پر ایلیکس ہیلز کو بڑی رقم سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔
32