لاہور(بیوروچیف)برطانوی ہائی کمشنر کا سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی ہائی کمشنر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ان سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران عام انتخابات سمیت مجموعی صورت حال کا تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ، ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین اور منتہا اشرف بھی موجود تھے۔
