33

بروکرز گنے کے کاشتکاروں کے لاکھوں ہڑپ کر گئے

چنیوٹ (نامہ نگار)رمضان شوگر ملز کے بروکر درجنوں کاشتکاروں کے لاکھوں روپے کے سی پی آرہڑپ کر کے فرار ہو گئے ملز انتظامیہ کاشتکاروں کی رقم واپس دلائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دیں گے ان خیالات کاا ظہارجماعت اسلامی چنیوٹ کے ضلعی امیر چوہدری محمد اسلام خان اور متاثرہ افراد عبیداللہ، عنصر عباس، محمد جاوید، جاوید اخترکے ہمراہ ڈی سی آفس کے باہر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری اسلام خان نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کے دو بروکر محمد حسین ولد کمال دین اور شبیر احمد سکنہ رحیم یار خان زمینداروں سے گنا لیکر ملز کو سپلائی کرتے تھے گزشتہ ماہ نوسر باز بروکر ملزمان نے زمینداروں کو کہا کہ آپ گنا ہمارے نام پر امانتا ملز کو سپلائی کریں ہم گنے کی سپلائی چھ دنوں میں کریں گے اور بقایا رقم سی پی آر آپ کو واپس کر دیں گے نوسر باز ملزمان نے مقامی زمینداروں محمد عبیداللہ چڈھر، عنصر عباس جپہ سمیت درجنوں کاشتکاروں کے چھیالیس لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو پچھتر روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو چکے ہیں ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک کاشتکاروں کو ان کی ادائیگیاں نہیں ہو پا رہیں کاشتکار روزانہ ملزانتظامیہ کے پاس جاتے ہیں مگر ان کی کوئی داد رسی نہیں ہو رہی ہمارا ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آصف رضا اور ڈی پی او وسیم ریاض سے مطالبہ ہے کہ وہ کاشتکاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرے اور ملز کے ذریعے کاشتکاروں کو ان کی رقم واپس دلوائی جائے بصورت دیگر ضلع بھر کے کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں