26

بریک فیل ہونے سے آئل ٹینکرالٹ گیا’4افراد زخمی

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ سے چیچہ وطنی جاتا ہوا خالی آئل ٹینکر بریک فیل ہونے سے الٹ گیا، 4 افراد زخمی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق کمالیہ سے چیچہ وطنی کی طرف جاتا ہوا خالی آئل ٹینکر چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر الٹ گیا۔ جس نے نتیجے میں آئسکریم پوائنٹ مالک 30 سالہ وقاص، ایک نامعلوم شخص 35 سالہ ٹینکر ڈرائیور محمد عمر اور ہیلپر محمد وزیر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کمالیہ کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ان کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا گیا۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں