ساہیوال(بیورو چیف)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا، جیل کے مختلف حصے دیکھے اور اسیران سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کو اسیران کے کھانے کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ بزرگ اسیران کی خوراک کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے ضرورت مند اسیران کے پریزن اکاونٹ میں اپنی ذاتی گرہ سے نقد رقم جمع بھی کروائی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جیل میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی طرف سے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جانب سے کیمپ لگوائے جائیں اور بیمار اسیران کو فوری طور پر ہسپتال میں شفٹ کیا جائے۔ انہوں نے غریب اور کم وسائل والے بزرگ اسیران جن کی جیل پر ملاقات نہیں آتی انہیں پی سی او کی فری سہولت کا بھی حکم جاری کیا۔
37