فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بسنت کے دوران ڈاکوئوں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا، درجن بھر شہریوں سے لاکھوں لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس سماج دشمن عناصر کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جھمرہ کے علاقہ میں پرویز کے گھر داخل ہونے والے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات’ نقدی’ فون چھین کر فرار ہو گئے۔ بلوچنی کے علاقہ سے مسلح ڈاکو زمیندار آصف سے ٹرالر چھین کر فرار ہو گئے، 433 گ ب کے قریب اصغر علی’ 34 گ ب کے نواح میں نبیل’ ساجد اقبال’ 75 رب کے قریب ہارون مسیح’ 106 گ ب کے قریب زبیر’ سمن آباد کے علاقہ عبدالصمد سے موٹرسائیکل’ 260 رب کے قریب بلال سے موٹرسائیکل’ ساندل بار کے علاقہ سے گل نواز سے نقدی’ فون چھین لیا گیا’ پیپلزکالونی ڈی گرائونڈ سے عرفان’ عبدالقیوم سے موٹرسائیکل چور لے اُڑے’ 473 گ ب کے قریب اصغر علی سے نقدی’ فون چھین لیا گیا۔ دیگر وارداتوں میں بھی نہتے شہری لٹ گئے’ پولیس سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
27