35

بلال گجر کی قیادت میں الیکشن کرائو ملک بچائو ریلی

فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و امیدوار پی پی 115 بلال گجر کی قیادت میں ”الیکشن کرائو ملک بچائو” ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی 12نمبر رسالے والا سے شروع ہو کر سمن آباد مدنی سے ہوتی ہوئی ناولٹی پل پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعد اد نے شرکت کی جو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ۔ اور مختلف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے بلال گجر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملک کو مزید ڈبونے کی بجائے فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے تاکہ نئی منتخب قیادت ملک کے مستقبل کیلئے بہتر فیصلہ سازی کرنے کی پوزیشن میں آئے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوف زادہ جعلی حکومت کو اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ شفاف انتخابات ہو گے تو عمران خان سادہ اکثریت سے حکومت میں آئے گیا اس لئے وہ لوٹ مار کر کے ملک سے فرار ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں