13

بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت کو عالمی فورمز پر بے نقاب کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 118 کے ٹکٹ ہولڈر ملک ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی وفد کی قیادت سونپنا تاریخی فیصلہ ہے نئی نسل کی قیادت میں پاکستان کا عالمی سطح پر سفارتی محاذ مزید مضبوط ہو گا جاری بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جارحیت کو عالمی فورمز پر بہتر انداز میں بے نقاب کیا آج بھی بھٹو خاندان ملک کے سفارتی محاذ پر سب سے آگے ہے اور سفارتی محاز پر ملک کا دفاع کر رہے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور پاکستان کا ٹھوس موقف پیش کیا شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو نے دنیا کو اپنی قیادت اور سفارتی دانشمندی سے متاثر کیا اب چیئر مین بلاول بھٹوزرداری عالمی سفارت کاری میں نیا باب لکھ رہے ہیں وزیر خارجہ کے طور پر بلاول بھٹو نے شاندار کارکردگی کے تحت پاکستان کا موقف دنیا میں پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں