چنیوٹ(نامہ نگار)ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے سال 2023 کے لیے اپنی تازہ ترین پیشن گوئیوں میں بتایا ہے کہ اس سال ملک بھر میں عام انتخابات نہیں ہوں گئے اور یہ 2024 میں ممکن ہوں گئے آنے والے عام انتخابات میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گئے اور جو بھی حکومت برسر اقتدار آئے گی آہستہ آہستہ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گئے۔چنیوٹ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا اس سال موجودہ حکومت کی پالیسوں سے ملکی معیشت میں بہتری ہو جائے گی اور پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرئے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سال 2023 سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک میں واپس آجائیں گئے اور انکی جماعت کو آنے والے عام انتخابات میں فائدہ ہو گا۔عمران خان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے امکانات نہیں ہیں انکی نا اہلی کے واضح امکانات ہیں۔انکی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور انکی جماعت پی ٹی آئی کا عوامی سطح پر گراف بھی گرئے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی اس سال بھی شادی نہیں ہو گی اور نہ ہی یہ آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم بنیں گئے۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں عدلیہ ملک کے وسیع تر مفادات میں اہم فیصلے کرئے گی جس سے کچھ سیاست دان بھی زد میں آجائیں گئے۔
85