19

بلا امتیاز عوام کے مفاد میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)نگران صوبائی وزیر زراعت’ فشریز اورلائیوسٹاک عبدالحلیم خان قصوریہ کی جانب سے ڈیرہ ڈویژن میں سرکاری محکمہ جات کا جائزہ اجلاس دفتر کمشنر ڈیرہ ڈویژن زیر صدارت کمشنر ڈیرہ محمد نثار احمد خان منعقد ہوا ‘ اجلاس میں نگران صوبائی وزیر عبدالحلیم خان قصوریہ نے محکمہ جات کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران دور میں افسران آرام سے دفاتر میں نہ بیٹھیں’ فنڈز کی کمی کے نام پر کارکردگی میں سست روی کا مظاہرہ نہ کریں صفائی کی صورتحال بہتربنائی جائے لوگوں کو ماہ رمضان کے دوران ارزاں قیمت پر اشیائے خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سستا بازار لگائے جائینگے ‘ ترقیاتی کاموں میں بغیر کسی سیاسی وابستگی کے بلا امتیاز عوام کے مفاد میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا’ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد ‘ ایس ای پبلک ہیلتھ ڈیرہ ولایت اللہ محسود ‘ ڈی ایچ او محمود جان بیٹنی ‘ ایس ای ایری گیشن شریف اللہ علیزئی ‘ ڈی ای او محکمہ تعلیم مسرت حسین بلوچ ‘ ایکسین واپڈا رورل ڈویژن شوکت اللہ محسود سمیت حلال فوڈ اتھارٹی ‘ پی ڈی ایم اے ‘ ٹی ایم اے سمیت 30محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں