45

بلدیاتی الیکشن ‘ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23 جنوری تک دائر ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست پر ووٹرز اعتراضات 23جنوری تک دائر کر سکیں گے جبکہ ضلعی الیکشن کمشنر اور حلقہ بندیوں کمیٹی ووٹرز کی طرف سے یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر اپیلیں اور دائر کی سماعت کرتے ہوئے 3فروری تک تمام اعتراضات کو دور کر سکیں گے اور اعتراضات دور کرنے کے بعد 9 فروری تک حلقہ بندیاں کمیٹیاں یونین کونسلز دوبارہ فہرست تیار کرینگے اور ضلعی الیکشن کمشنر 12 فروری 2023ء کو حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں پر کام شروع ہونے سے بلدیاتی امیدوار ایک دفعہ پھر متحرک ہونا شروع ہو گئے اور ضلعی الیکشن کمشنر آفس سے اپنے اپنے حلقہ کی فہرست’ علاقہ اور نقشہ وغیرہ کے حصول کیلئے درخواستیں دینا شروع کر دیں ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی طرف سے جو بھی اعتراضات دائر کئے جائیں گے ان کو احسن طریقہ سے حل کرنے کیلئے عملہ مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں