کمالیہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ارشد بھدر کی ہدایت پر چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کا شہر میں عارضی و پختہ تجاوزات ختم کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔ میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد زوہیر نے آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد تھڑے اور رکاوٹ پیدا کرنے والی پختہ تجاوزات کو بھاری مشینری کے ساتھ گرا دیا اور متعدد سامان بھی قبضہ میں لے لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ محمد طاہر فاروق نے کہا کہ ایسی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رکھیں جائے گا اور اس کا سلسلہ اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک ان تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ ہمارا مقصد شہر کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے گزرنے کے لئے راستے کو کھلا کرنا ہے تا کہ گلی محلوں اور بازاروں میں عوام کو گزرنے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
38