گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں تجاوزات کنند گان کی شامت آگئی متعدددکانداروں کو بھاری جرمانے کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رضوان اشرف کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی گوجرہ کے انکروچمنٹ عملہ نے شہر بھر میں قائم ہو نے والی تجاوزات کے خلاف آپر یشن کاآغاز کر دیا عملہ نے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے ان کو ہزاروں روپے کے جرمانے کئے اور انہیں متنبہ کیاکہ وہ اپنی دکانوں کے باہر قائم کی گئی تجاوزات ہٹا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے ان کا سامان اٹھا کر قبضہ سرکار میں لے لیا جائیگا اور انہیں بھاری جرمانوں کا سامنا بھی کر نا پڑے گا۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ بازاروں میں کسی قسم کی بھی تجاوزات کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔اور بلا امتیاز آپریشن جاری رے گا جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ۔
34