کوئٹہ (نامہ نگار)بلوچستان کے علاقوں آواران اور ژوب میں طوفانی بارش کے بعد ایک ہی خاندان کے8اراکین سمیت10افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام نے بتایا کہ خضدار اور آواران اضلاع میں جمعہ کی شام شروع ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کے 8 افراد جن میں 3 خواتین، 2 بچے اور 3 مرد شامل تھے، ایک گاڑی میں آواران سے قلات جا رہے تھے۔جب انہوں نے پانی کے تیز بہا کے باوجود جھا کے قریب ایک ندی کے پار جانے کی کوشش کی تو گاڑی بہہ گئی۔
35