6

بلوچستان کی ترقی میں محکمہ آبپاشی کا کردار …

سرزمین بلوچستان میں پانی کے نظام کو بہتر بنانے اور بارشوں کے پانی کو زرخیز کرنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر کا سہرا اور اسے قابل استعمال بنانے کی ذمہ داری محکمہ آبپاشی کی ہے بدقسمتی سے بلوچستان میں پانی کی قلت ایک گمبھیر مسئلہ ہے تاہم محکمہ آبپاشی کی وجہ سے یہاں کسی حد تک پانی کے مسئلے پر قابو پایا جا چکا ہے یوں تو محکمہ آبپاشی کا ہر ملازم اپنی جگہ بلوچستان اور یہاں کی عوام کی خدمت میں مصروف ہے لیکن محکمہ آبپاشی کے چند ذمہ دار ایسے ہیں جن کی بہترین کاوشوں مخلصانہ جدوجہد اور خدا داد صلاحیتوں کی بدولتمحکمہ آبپاشی اپنی تمام تر مقاصد کے حصول میں کامیاب ہوتی چلی آئی ہے انہی میں ایک معتبر نام بہترین کارکردگی کی مثال انجینئرفضل خان کاکڑ کا ہے انجینئرفضل خان کاکڑ” حکومت بلوچستان کے سرکاری ادارہ محکمہ آبپاشی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جو ایک عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے کوشاں ہے انجینئرفضل خان کاکڑ متعدد پروجیکٹس پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ جو خلوص نیت ، انسانیت اور مسلسل محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ اور اس وقت” پرنسپل کنٹریکٹ انجینئر پروجیکٹ100ڈیمز”محکمہ آبپاشی بلوچستان کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل وہ محکمہ آبپاشی میں ہی مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ محکمہ آبپاشی میں بطور سب انجینئر تعینات ہوئے۔ جسکے بعد ان کی محکمانہ کامیابیوں کا سفر شروع ہوا۔ جسکے دوران نہ صرف انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بلکہ ان کی بہترین کارکردگی ان کی پہچان بن گئی۔ انجینئر فضل خان کاکڑ سخت ترین سرکاری مصروفیات کے باوجود انسانیت کی خدمت کے لیے وقت نکال لیتے ہیں۔ بحیثیت سرکاری آفیسر وہ اپنے کام کو عبادت سمجھتے ہیں اور ہر پروجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ اپنے اصولوں اور کوالٹی و کوانٹٹی پر سمجھوتہ نہ کرنا ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہیں محکمہ آبپاشی میں منفرد حیثیت حاصل ہے ا نجینئر فضل خان کاکڑ کو ہمیشہ اہم ذمہ داریاں دی گئی۔ جنہیں انجینئر فضل خان کاکڑ نے احسن طریقے سے نبھایاہے ۔ ہم نے انجینئر فضل خان کاکڑ پرنسپل کنٹریکٹ انجینئر پروجیکٹ100 ڈیمز”محکمہ آبپاشی بلوچستان سے ہم نے خصوصی بات چیت کا اہتمام کیا۔جس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انجینئرفضل خان کاکڑ نے کہ محکمہ آپاشی بلوچستان کا سب سے اہم ادارہ ہے بلکہ بلوچستان کے لیے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔محکمہ آبپاشی نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی محکمہ میں بنیادی کردار ادا کیا ہے یہاں کی مٹی زرخیز ہے۔اور مخلوق خدا کا زیادہ تر انحصار زراعت اور کھیتی باڑی پر ہے جس کے لئے پانی انتہائی ضروری ہے۔ آپ مشاہدہ کریں کہ 2015تک صوبے بھر میں پانی کی کمی کا معاملہ انتہائی گمبھیر تھا۔بلکہ قحط اور خشک سالی کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر گزشتہ چند سالوں میں محکمہ آبپاشی نے متعدد پروجیکٹس تخلیق کرکے نہ صرف صوبے کو پانی کی گمبھیر صورتحال سے نکالا بلکہ کئی علاقوں میں خوشحالی آئی۔لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوا اور صوبے میں محکمہ آبپاشی کے تحت صوبے بھر میں مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کیے گئے ہیںجو آج پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انجینئر فضل خان کاکڑ نے اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بہترین کاوشوں اور اصلاحات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیز میر محمد صادق عمرانی محکمہ آبپاشی نے محکمانہ ذمہ داریاں سنبھالتے ہی بہترین اصلاحات کیں۔اور محکمے کو درست سمت پر گامزن کر دیا۔ ان کا پہلا بہترین کارنامہ لواحقین کے کوٹہ پر آرڈرز تقسیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی صوبے میں نہری نظام اور زیر تعمیر ڈیموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ کیونکہ ان ڈیموں کی تعمیر سے ہزاروں ایکڑ اراضی آباد ہوگی۔ جسکا سب سے بڑا فائدہ کسانوں اور کاشتکاروں کو ہوگا۔ جس سے صوبے میں زرعی انقلاب برپا ہوگا۔حالیہ بارشوں اور سیلاب میں وافر مقدار میں پانی اسٹور ہوا ہے۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اور سیکرٹری محکمہ آبپاشی حافظ عبدالماجد نے پورے محکمے کو ہائی الرٹ کر رکھا تھا۔ اور وقت سے پہلے ہی انتظامات کیے گئے تھے۔ جن میں ڈیمز کے مقام پر بھاری مشینری کی موجودگی بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی بارشوں اور سیلاب کے دوران ہمارے ساتھ دن رات سرگر عمل رہے۔ اور میر محمد صادق عمرانی ناصرف اپنے انتخابی حلقے بلکہ پورے بلوچستان پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد محکمے کی کارکردگی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ان کی تعیناتی سے محکمہ آبپاشی کے گراف میں خاطرخواہ بلندی آئی ہے۔ خصوصا ڈیمز کی تعمیر اور دیگر کاموں کے لیے فنڈز کی بروقت دستیابی سیکرٹری حافظ عبدالماجد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ وہ ہر موقع پر ہماری رہنمائی بھی فرماتے ہیں۔ ان کا محکمہ آبپاشی کا سیکرٹری ہونا پانی کے مسائل کا شکار بلوچستان کی خوش قسمتی ہے۔ انجینئر فضل خان کاکڑ نے کہ کوالٹی اور کوانٹٹی برقرار رکھنا کسی بھی پروجیکٹ کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ میں نے کبھی ان دو اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہر موقع پر مجھے کامیابی عطا فرمائی ان کا کہنا ہے۔ کہ انسانوں کی خدمت میری عبادت ہے جس میں انشااللہ کبھی کوئی کمی نہیں آئیگی۔ اللہ تعالی انسانوں کیلئے وسیلہ پیدا کرتا ہے۔ اور انسانوں کی خدمت میں مجھے کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ فضل خان کاکڑنے کہا کہ کامیابی اور عزت کا مالک اللہ تعالی ہے۔ مجھ میں کوئی ایسی بات نہیں بلکہ ایک عاجز انسان ہوں اور اپنے سائے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ میں اللہ تعالی کا کروڑوں بار شکر گزار ہوں۔ کہ اس ذات نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں کسی کے کام آسکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں