46

بلیک سٹورم کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرکے میدان مارلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹیم ڈائریکٹر محمد عظیم الشان کی زیرنگرانی ستارہ کالونی میں کنگ الیون اور بلیک سٹورم کر کٹ ٹیم کے 3 میچز کی سیریز ہوئی جس میں 2 میچز جیتنے پر بلیک سٹورم ٹیم نے میدان مار لیا، جیتنے والے ٹیم اور ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ٹرافی اور مبارکباد دی گئی۔ کنگ الیون کے کپتان حماد نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بلیک سٹورم کرکٹ ٹیم کے کپتان محسن ادریس’ کوچ عتیق احمد بھی موجود تھے۔ٹیم ڈائریکٹر محمد عظیم الشان نے بلیک سٹورم کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہار جیت ہر کھیل کا حصہ ہوتا ہے، اصل بات کھیل کے میدان میں مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔اس طرح کے کھیلوں کے مقابلہ جات تسلسل کے ساتھ منعقد ہونے چاہیں۔ کپتان محسن ادریس’ کوچ عتیق احمد کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلہ جات کا تسلسل کے ساتھ انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور نوجوانوں میں کھیلوں کی جانب رغبت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں