59

بلے سے محروم ہونے کے بعدPTiکا سیاسی وجود ختم ہوچکا

فیصل آباد(پ ر )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اورپی پی112 سے اُمیدوار اسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے جوبویا و ہ کاٹ رہی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کوبرقرار اور بلے سے محروم ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی کاسیاسی وجود ختم ہوچکاہے اب وہ کسی انتخابی نشان پرالیکشن نہیں لڑسکے گی۔ آزادحیثیت سے جو اُمیدوارکامیاب بھی ہوں گے تووہ اپنے فیصلوں میں آزادہوں گے۔ اُن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی 2018میں بھی عوامی حمایت سے اقتدارمیں نہیں آئی تھی اُسے لایاگیاتھا۔ اس وقت بھی انتشارکی سیاست کی ۔اقتدارسے گرنے کے بعد 9مئی کوجوکچھ اُس نے کیااس کے بعدانتشارپارٹی ثابت ہوگئی۔ اُسے چاہئے تھاکہ سیاسی میدان کی بجائے خودکوقانون کے سپردکرتی۔ وہ2018میں بھی جعل سازی سے الیکشن اوراقتدارمیں آئی جبکہ انٹراپارٹی الیکشن بھی جعل سازی سے کروائے الیکشن کمیشن نے اُن کے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم اوربلے کاانتخابی نشان واپس لے کرقانون کے مطابق فیصلہ کیاتھامگرپی ٹی آئی کے بانی کوجس طرح ریلیف دے کرسہولت فراہم کی گئی اس پراعلیٰ عدلیہ کے ریمارکس سوالیہ نشان تھے۔اُنہوں نے کہاکہ عدلیہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوبحال کرکے نظام عدل کے وقارکوبحال کیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف واحدلیڈرہیں جنہوں نے اپنے تین ادوارمیں اقتدارکی پرواہ کئے بغیرملک کی تعمیروترقی اور عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جوکرداراداکیاوہ ایک تاریخ کاحصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں