ساہیانوالہ(نامہ نگار) تحصیل چک جھمرہ کے بنیادی مرکز صحت میں ادویات کی کمی،دیہی علاقوں کے عوام ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانی کا شکار جبکہ محکمہ صحت کے ارباب اختیار نے فنڈز نہ ہونے کی نوید سنادی ذرائع کے مطابق تحصیل چک جھمرہ میں موجود 14بنیادی مراکز صحت اور 7 ڈسپنسریوں میں سے متعدد میں ادویات غائب ہونے کی اطلاعات ہیں دوسری جانب موسمی تبدیلی کی وجہ سے نزلہ و زکام،کھانسی اور موسمی بخار کی شدت کی وجہ مریضوں تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے ادویات نہ ملنے پر دیہی علاقوں کے مکینوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے التماس کی ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹرز میں فی الفور ادویات فراہم کی جائیں تاکہ ان کا بروقت علاج ہوسکیں دوسری جانب ڈیلی بزنس رپورٹ نے موقف لینے کے لیے متعلقہ افسران سے رابط کیا تو انہوں نے بتایا کہ فنڈز کی قلت کی وجہ سے ادوایات نہیں خریدی جا سکی تاہم وہ جلد از جلد تمام مراکز میں میڈیسن فراہم کردیں گئے۔
