30

بنی نوع انسان کی خدمت عظیم کام ہے

اواگت (نامہ نگار)بنی نوع انسان کی خد مت عظیم کام ہے اللہ کے بندوں کی مصائب ختم کرکے انہیں راحت پہچاناایک اچھے انسان ہو نے کابہترین ثبوت ہے ان خیالات کااظہار قا ری حافظ محمدآصف طاہری نقشبندی نے ماہانہ وار پروگرام گیاریویں شریف کی محفل کے سلسلہ میں جامع مسجد غفاریہ محلہ مائی مستانی میں محفل کے شرکاسے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیاوآخرت کی ترقی دائمی سکون سدا بہار خوشگوار ماحول کیلئے ضروری ہے کہ دینی تعلیمات پر کامل عمل کیاجائے اس موقع پر ارشاد احمد طاہری رمضان طاہری قاری منشا طاہری عمران طاہری قاری محمد وقاص طاہری سمیت ودیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں