گوجرہ(نامہ نگار)بوگس چیک دینے والے افرادمقدمات کی زدمیں آگئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ کوٹ عبدی خان کے طارق رفیق سے محمدافضل نے 5لاکھ60ہزارروپے کی رقم ادھار لی اور رقم کی واپسی کیلئے اسے چیک دیا۔علاوہ ازیں قائد اعظم روڈ کے مدسرعلی سے آصف ندیم نے 4لاکھ 50ہزارروپے ادھارلئے اور اسے رقم کی ادائیگی کیلئے چیک دیا۔دریں اثنا ء چک نمبر547گ ب کے عبدالخالق سے نویداحمد نے16لاکھ روپے کی رقم ادھار حاصل کی اور رقم کی ادائیگی کیلئے چیک دیاجو مقررہ تاریخوں پرمذکورہ بینک برانچوں میں کیش نہ ہو نے پر ڈس آنر ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
36