19

بوگس چیک دینے والا مقدمہ کی زد میں آگیا

کمالیہ(نامہ نگار)بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ اسلام نگر کے رہائشی عبد الوہاب نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ محمد شاہد نامی شخص نے اسے نجی بینک کا تیس لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ آنے پر بینک نے بوگس و جعلی قرار دے دیا ۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں