32

بوگس کالیں کرنیوالوں کو شکنجے میں کسنے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کی بوگس کالیں کرنے والے 15 افراد قانون کے شکنجے میں آ گئے، پولیس نے بوگس کالیں کرنے والوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواح میں شہریوں کی طرف سے ریسکیو15 پر واردات کی کال کی تو پولیس کے افسران کال کی اطلاع پر موقع پر پہنچے تو کسی نے واردات کی تصدیق نہ کی، جس پر قصبہ تاندلیانوالہ کے عرفان نے کال کی اس سے مسلح ڈاکوئوں نے 50لاکھ روپے چھین لیے ہیں، پولیس پارٹی اتنی بڑی رقم کی چھینے جانے کی کال پر موقع پر پہنچی تو کال بوگس نکلی، اس طرح 409 گ ب میں وسیم’ 611 گ ب میں مرتضیٰ’ 408 گ ب کے عثمان’ 414 گ ب کے نامعلوم’ 403 گ ب کے علی’ 411 کے مصطفی’ 425 گ ب کے شفقت’ قصبہ تاندلیانوالہ کے احمد’ حیدر’ عثمان’ واجد’ منظور احمد’ عاشق کے خلاف 29 ڈی کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں