22

بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 8 افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ٹانک اڈا پر بٹیروں کی لڑائی پر لگائی گئی قمار بازی کی محفل پر کینٹ پولیس کا چھاپہ ‘ آٹھ قمارباز گرفتار کرکے ہزاروں روپے کی نقدی اور 16بٹیر برآمدکرلئے ‘ مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا و کینٹ صابر حسین بلوچ نے ٹانک اڈا نزد گنڈہ پو ہوٹل پر کاروائی کے دوران بٹیروں کی لڑائی پر قمار بازی کی محفل الٹ کر آٹھ ملزمان گرفتار کرکے 16بٹیر ‘ 18100روپے کل دائو منی ‘ 2880روپے کل جامع تلاشی برآمد کرلئے ‘ کینٹ پولیس نے غلام حسین ‘مقبول حسین ‘ جہانزیب سمیت 8ملزمان کیخلاف 4/5قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں