54

بٹ برادری فائونڈیشن پاکستان کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

فیصل آباد(پ ر)بٹ برادری فائونڈیشن پاکستان و انٹرنیشنل ضلع فیصل آباد نے ماہانہ میٹنگ کا انعقاد جناح انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ملت چوک میں کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر و بانی بٹ برادری فائونڈیشن پاکستان و انٹرنیشنل فریاد بٹ کشمیری کے علاہ شہر بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں امیر جماعت اسلامی فیصل آباد محبوب الزمان بٹ’ لیاقت وائیں ‘ ثاقب فاروق بٹ’جنرل سیکرٹری ریلوے روڈ سہیل بٹ سمیتPP115 سے امیدوار صوبائی اسمبلی محترمہ مہوش منیر بٹ اور دیگر عہدیداران و ممبران شامل تھے صدر ضلع فیصل آباد شفقات جمیل بٹ نے مہمانوں کو ویلکم کیا مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے بٹ برادری فائونڈیشن فیصل آباد کے کاموں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیااور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تقریب کے اختتام پر ضلعی صدر شفقات جمیل بٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں و ممبران عہدیدران کی لذیز کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں