23

بچوں کودینی تعلیم دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے

کنجوانی(نامہ نگار)آئندہ نسلوں کو دینی تعلیم سے روشناس کروانے کیلئے بچیوں کو دینی تعلیم دلانا وقت کی اہم ضرورت ہے قرآن و حدیث کی تعلیم سے آراستہ بچیاں ہی کل بہترین مائیں ثابت ہوں گیان خیالات کا اظہار مولانا ذکاء اللہ نے جامعہ محمدیہ عائشہ صدیقہ للبنات رحمے شاہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبولۖ سے کیا گیاتقریب سے خطاب کرنے سے قبل مولانا ذکاء اللہ نے صحیح بخاری کی تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کوآخری سبق پڑھایا اور اس کی تشریح بھی کی بعد ازاں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کودنیاوی تعلیم دلانے کی خاطربھاری فیسیں ادا کرنے کے لئے گھر تک بیچ دیتے ہیں تا کہ ان کے بچے مستقبل میں آفیسر بن کر مال ودولت اکٹھا کر سکیں مگر دینی تعلیم کے لئے بچوں کو مسجد بھیجنا گوارا نہیں کرتے دنیاوی تعلیم دنیا میں تو ضرور فائدہ دے کی مگر آخرت میں کسی کام نہیں آئے گی آخرت سنوارنے کے لئے دنیاوی علوم کے ساتھ دینی تعلیم کا حصول از حد ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں