16

بچوں کے کھلونے ‘ بسکٹ’ ٹافیاں’ نوڈلز بھی مہنگے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ منی بجٹ میں سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ،خوردنی تیل،بسکٹ، جیلی ، جام،نوڈلز اور ٹافیوں سمیت تمام چیزیں مہنگی ہو گئیں،خواتین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ میک اپ کے سامان پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد عائد کر دیا گیا ہے۔ تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے،ڈبے میں بند تمام اشیا پر بھی سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفیکشن کے مطابق خوردنی،تیل،بسکٹ ، جیلی اور نوڈلز سمیت تمام اشیاہیں،بچوں کے کھلونے، ٹافیاں اور چاکلیٹ پر بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ شیمپو،صابن،لوشن،کریم اور ٹوتھ پیسٹ بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ایف بی آر نے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کا فوری نفاذ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں