48

بچیانہ کے بڑے سیاسی گروپ نے ملک نواب شیر وسیرکی حمایت کا اعلان کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)بچیانہ شہر کے بڑے سیاسی گروپ و سابق ممبر ضلع کونسل ملک یوسف نے ساتھیوں سمیت امیدوار این اے 96 پاکستان مسلم لیگ ن ملک نواب شیروسیر کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق بچیانہ شہر کے سب سے مضبوط اور بڑے سیاسی گروپ و سابق ممبر ضلع کونسل ملک یوسف اپنے نے ساتھیوںصدر انجمن تاجران بچیانہ ملک اشرف، سابق صدر سوشل یوتھ آرگنائزیشن ملک غلام مجتبی،ملک مشتاق پنسار سٹور والے،ملک عبدالغفار مقدس الیکڑونکس والے،ملک ارشاد،ملک عاطف،ملک ثاقب،الحاج میاں رفیق طاہر،صوفی علی اکبر،الحاج میاں منظور،میاں مقصود،میاں عبدالمجید و دیگران نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے 96 ملک نواب شیروسیر سابق ایم این اے کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہائی کرائی کہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں ملک نواب شیروسیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر ملک نواب شیروسیر نے کہا کہ انکی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے انشا اللہ 8 فروری کو ہر طرف سے شیر دھاڑے گا کامیاب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھے گئے بچیانہ کے تاجر اور عوام ہمارے بازو ہیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان کی ترقی کیلئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں