جڑانوالہ(نامہ نگار) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر فیصل آباد فیسکو ملک تحسین اعوان نے بچیانہ آمد پر گرڈ اسٹیشن کے قیام کا عندیہ دے دیا،پرتپاک استقبال کیا گیاتفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر فیسکو فیصل آباد ملک تحسین اعوان نے بچیانہ آمد پر امیدوار این اے 96 ملک نواب شیروسیر،امیدوار پی پی 99 ملک شاہد اقبال اعوان،چوہدری سہیل گجر کھٹانہ،میاں عدنان،مستنصر حسین اعوان و دیگران سے ملاقات کی اور کہا کہ عوام الناس کو بجلی کی بلاتعطیل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوام الناس کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے عوام الناس کو بہترین سروس فراہم کرنے کیلئے فیسکو ملازمین اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ملک تحسین اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بچیانہ کے دیہات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بہت جلد گرڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ صارفین زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں امیدوار این اے 96 ملک نواب شیروسیر،امیدوار پی پی 99 ملک شاہد اقبال اعوان نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام الناس کی بے لوث خدمت ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں آئندہ ہونیوالے انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھا دیں گے قبل ازیں بچیانہ آمد پر چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر فیسکو ملک تحسین اعوان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
