کمالیہ(نامہ نگار) محکمہ ماحولیات اور نجی شوگر مل کی کاوشوں سے کمالیہ میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عدنان ارشاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ، انسپکٹر ماحولیات محمد عرفان کھیتران اور ایڈوائزر کرنل محمد ریاض نے ٹوسٹار شوگر ملز کمالیہ میں سکول کے بچوں کے ساتھ شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ محکمہ ماحولیات اور شوگر ملز کے اشتراک سے پانچ سو پودے لگائے۔ شجر کاری مہم میں علاقہ کی صحافتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ درخت لگانا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے درخت ماحول خوشگوار بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہم سب کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہیے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے محفوظ رہیں۔
40