فیصل آباد(پ ر)سابق ضلعی ناظم رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے جب تک ہم آئی ا یم ایف سے جان چھڑا کر کفایت شعا ری کا مظاہرہ نہیں کرتے قوم کو ریلیف نہیں ملے گا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایما پر اگر بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے کفایت شعاری کا مظاہرہ کرے اور انڈسٹری کی بحالی پر توجہ دے تو عالمی مالیاتی ادارہ سے قرض لینے کی ضرورت نہیں پرے گی اگر وزرا اور سرکاری افسران ذاتی گاڑیاں استعمال کریں تو وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عدم دلچسپی’ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ملکی صورت حال گھمبیر ہو چکی ہے معیشت تباہی کے دہانے پر ہے صرف فیصل آباد میں تیس فیصد پاور لومز انڈسٹری کو تالے لگ چکے ہیں
38