فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)بھائی والا میں 15سالہ لڑکے ‘بلوچنی میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچی کوقتل کر دیا’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب بھائی والا منیر پارک کا رہائشی 15سالہ محمد احسان ولد محمد رمضان گھر میں سویا ہوا تھا کہ علی الصبح نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا’پولیس کا کہنا ہے کہ احسان کو کمرہ میں سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ اسکی والدہ اور بھائی بھی گھر میں موجود تھے اور کسی نے قاتلوں کو نہیں دیکھا، تھانہ بلوچنی کے علاقہ 66 رب میں جائیداد کے تنازع پر عابد حسین نے فائرنگ کر کے چچی رانی بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ۔
47