فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازارکے علاقہ شاداب کالونی’رحمت پارک میں گھریلو جھگڑے پربھائی نے بھائی کوقتل کردیا ڈاکوئوں نے دو گھر،ڈلیوری بوائے سے پیزا، چوکیدارسے ٹارچ چھین لی جبکہ نوجوان سے موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت پرگولی مارکر لہولہان کردیا’وارث پورہ شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے سعودیہ پلٹ بچہ بری طرح زخمی ہوگیا جبکہ اوباش افراد نے نوجوان سمیت 6 خواتین کواغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق آج صبح تھانہ جھنگ بازارکے علاقہ شاداب کالونی رحمت پارک گلی نمبر6میں گھریلوجھگڑے پر مشتعل بھائی عابد علی نے گولی مار کر سگے بھائی 35سالہ ساجد علی ولد مختار احمد کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل بھائی عابد کی تلاش شروع کردی جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ قبرستان روڈ پر ڈلیوری بوائے جاوید اقبال سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوپیزا،نقدی اورفون اورٹھیکریوالہ کے علاقہ 276ج ب کے چوکیدار ذوالقرنین سے ڈاکونقدی،فون، اورٹارچ چھین کرفرارہوگئے گلبرگ سی میں صالح احسن اورمحلہ قدرت آباد میں انیس کے گھرداخل ہونیوالے ڈاکواہل خانہ کویرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،نقدی اورقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ کینال ویلی کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے شہری مدثرسے موٹرسائیکل چھین کر مزاحمت کرنے پر گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔وارث پورہ گلی نمبر3 کی رہائشی سعودیہ پلٹ خاتون صباء امتثان نے بتایا کہ وہ سینیٹ کتھیرین ہائی سکول نزد مٹھائی والا چوک میں اسلم ولد بوٹا کی بیٹی کی شادی تھی وہ بھی اس میں شریک تھی کہ ملزمان اسلم’ عادل’ ساحل’ رومیل وغیرہ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ گولیوں کی زد میں آ کر اس کا بیٹا اسفندیار بری طرح زخمی ہو گیا تو ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ علاوہ ازیں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ قدرت آباد کی رہائشی صابراں بی بی نے بتایا کہ اسکی بیٹی مافیا خاوند سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی بازار گئی جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ 4 ج ب کی رہائشی صفیہ بی بی نے بتایا کہ اسکی بیٹی 14 سالہ انعم بی بی الفتح گارڈن کینال روڈ پر گھروں میں کام کرتی تھی، جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ مدینہ ٹائون رسول پارک کی رہائشی انمول رفیق نے بتایا کہ خاوند سے ناراض ہو کر ساہیوال سے میکے آئی اوباش ملزم نے خاوند سے صلح کے بہانے گھر بلا کر بے آبرو کر دیا، 215 رب کے رہائشی جاوید اقبال نے بتایا کہ اس کا بیٹا علی رضا گھر سے کام پر گیا اور واپس نہ آیا، اس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا۔جڑانوالہ کے علاقہ 233گ ب کے رہائشی اکرم کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم مبارک علی نے اغواء کر لیا۔147گ ب کے رہائشی یعقوب کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم مٹھووغیرہ نے اسکی اہلیہ اورکمسن بچے کواغواء کر لیا 226گ ب کی رہائشی رانی بی بی نے بتایاکہ ملزمان سلطان وغیرہ نے اسکی بیٹی جمیلہ بی بی کواغواء کر لیا اور نئی سمندری کے رہائشی عمران علی نے بتایا کہ اسکی بیٹی ارم بی بی ماموں کو ملنے گھرسے بہاولنگر گئی لیکن وہاں نہ پہنچی جسے تلاش کرنے کے باوجود سراغ نہ ملا جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
