لاہور(بیوروچیف)بھارتی حکومت جہاں پا کستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے وہیں بھارتی خفیہ ایجینسیوں کی سرپرستی میں کا م کرنیوالی نام نہاد این جی او، پاکستان مخالف بے بنیاد مہم کیساتھ ساتھ پاکستانی ہندو تارکین کے نام پر دنیا بھر سے فنڈز بھی اکٹھی کر رہی ہیں ۔بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” کی آشیرباد سے کام کر نے والی پاکستان اَن ٹولڈ نامی این جی او دہلی اور ر ا جستھان میں پاکستانی ہندو تارکین کے بچوں کو تعلیم دینے اور ان ہندو خاندانوں کو جھونپڑیاں بنا کر دینے کے کام کا دعویٰ کرتی ہے ۔یہ این جی او سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے اور حقائق کے برعکس ایسی ا سٹو ریز شیئر کرتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جیسے پا کستان میں اقلیتیں خاص طور پر ہندو اور قا د یانی با لکل غیر محفوظ ہیں۔اس این جی او نے اب ان پا کستانی ہندو تارکین کے نام پر فنڈنگ جمع کرنا شر وع کی ہے جو چند ہفتے پہلے مذہبی یاترا کا ویزا لیکر بھارتی شہر نئی دہلی گئے تھے ۔پاکستان اَ ن ٹولڈ نا می ا ین جی او کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہندو تارکین کو با نس کی جھونپڑیاں بنا کر دینا چاہتی ہے ۔ ا یک جھو نپڑی پر35سے 40ہزار روپے انڈین خرچ آ ئیں گے ۔ اسی طرح پاکستانی ہندو بچوں کی پڑھائی کے نام پر5ہزار روپے فی بچہ امداد اکٹھی کر رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ این جی او پاکستانی ہندو تارکین کو رہائش اور انکے بچوں کو تعلیم دینے کی آڑ میں ان ہندو خاندانوں کے ذہنوں میں پاکستان سے نفرت کا زہر بھرتی ہے۔
39