9

بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھرسیاست کاآغاز،روہت شرما پیسر سے خائف

ممبئی (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست کا آغاز ہوگیا، کپتان روہت شرما بھارتی پیسر سے خائف نظر آتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے پنک بال ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے روایتی طور پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹرز کے پیچھے پڑ گیا، آسٹریلیا میں موجود بھاررتی ٹیم میں سیاست کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔کپتان روہت شرما محمد شامی سے خائف نظر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کی سیریز کے دوران مبینہ طور پر ان کے اور پیسر کے درمیان اینکل انجری کو لے کر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔اس وقت بھارتی ٹیم میں محمد شامی کی واپسی معمہ بنی ہوئی ہے، پچھلے دو ماہ سے شامی فٹنس حاصل کرنے لیے بولنگ کرتے نظر آئے، نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران وہ مسلسل بنگال کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے۔تاہم ان کی مکمل فٹنس پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے انھیں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، اب امکان ہے کہ بھارتی پیس بیٹری کی ناقص پرفارمنس کے بعد انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں