38

بھارت میں بزرگ خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں سفاک ملزمان نے معمر خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بناکر قتل کر دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع نوادہ میں معمر خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب 26 دسمبر کو ایک بزرگ خاتون کی مسخ شدہ لاش پولیس کو ملی۔ تاہم بہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بزرگ خاتون کی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہے۔واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او نے بتایا کہ خاتون اور ان کے شوہر 25 دسمبر کو شہر Gaya اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بوڑھے جوڑے کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ریلوے اسٹیشن سے رکشا کا استعمال کرنا پڑا۔تاہم جیسے ہی صرف بوڑھی خاتون رکشا میں بیٹھیں تو ڈرائیور نے رکشا چلادیا ور انہیں ساتھ لے گیا۔پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان تک پہنچی۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان کے کپڑوں پر خاتون کا خون پایا گیا جبکہ انہیں قتل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں