لاہور(سپورٹس نیوز) چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان نے کھیل اور سیاست کو دور رکھا بھارت نے کھیل اور سیاست کا فرق نہیں رکھا۔چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے باہر جب ڈرون گرا تو معلوم ہوا بات یہاں تک آگئی ہے، گھنٹوں کی رفتار سے صورتحال پی ایس ایل کے لئے بدل رہی تھی، تمام فرنچائز اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پی سی بی رابطے میں تھا۔سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی مقبولیت میں کمی نہیں آنی چاہئے، پی ایس ایل کا شو ختم نہیں ہونا چاہئے، پہلے عرب امارات میں پی ایس ایل مکمل کروانے کے لئے سوچا گیا، بات زیادہ بڑھ گئی تو پی ایس ایل کو ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تجویز دی ۔
