پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان علاقائی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے بھارت نے پہلگام واقعہ میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور ساتھ ہی جنگ کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں سرحدی علاقوں میں صورتحال میں تنائو بڑھ رہا ہے جبکہ بھارتی وزارت داخلہ نے کئی صوبوں کو شہری دفاع کی نقلی مشقیں کرنے کیلئے بھی کہا ہے بھارتی وزیراطلاعات کے مشیر کنچن گپتا کے مطابق مشقوں میں شامل صوبوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آبادیوں کے انخلاء کا منصوبہ بھی تیار کریں شہریوں اور طلباء کو شہری دفاع کی تربیت دیں تاکہ حملے کی صورت میں وہ خود اپنا دفاع کر سکیں جبکہ بلیک آئوٹ کے لیے سائرن وارننگ نظام کو آزمایا جائے حساس اور اہم تنصیبات کو کیموفلاج کیا جا رہا ہے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے فائرنگ کی جا رہی ہے جس کا پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے پاکستانی افواج ہر لمحے ملک کی دھرتی کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے تیار ہیں بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئے جنگی مشقیں زور شور سے جاری ہیں پاک فضائیہ پاک بحریہ پوری طرح چوکس ہیں اور دشمن پر جھپٹنے کیلئے تیار ہیں بھارت اپنے دفاعی سازوسامان پر انحصار کرتے ہوئے علاقہ میں جنگ چھیڑنے کا ارادہ رکھتا ہے مگر اسے پاکستانیوں کے جذبات کا اندازہ نہیں کہ یہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے بھارت شائد بھول گیا ہے کہ سینوں پر بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کو ہرایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی ڈرایا جا سکتا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی تو دشمن کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا مسلح افواج عوام کی مکمل حمایت سے ملک دشمنوں کو شکست فاش دیں گی، دوسری جانب پہلگام واقعہ کے بعد امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کر دی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹینک پر چڑھ کر جوانوں سے خطاب کیا اخبار نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جنرل عاصم منیر بھارتی جارحیت کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردّعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی سخت گفتگو سے پاکستان کے لہجے کو مزید تبدیل کر دیا ہے جبکہ سیاسی قیادت نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے بھارت کی سازشوں کو پول کھول دیا ہے دوست ممالک نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اسکی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے پہلگام واقعہ پر بھارت ابھی تک کوئی شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور مودی سرکار اس ناکامی پر اندر ہی اندر تلملا رہی ہے اور جذباتی ہو کر پاکستان پر چڑھائی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے مگر پاکستان نے بھارت کو سبق سکھانے کی پہلے ہی تیاریاں کر رکھی ہیں بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے افواج پاکستان ایسا سبق سکھائیں گے جسے وہ کبھی بھلا نہیں سکے گا پاکستان کی سفارتکاری کے نتیجے میں پوری دنیا میں بھارتی حکمران جماعت کا منافقانہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے بھارتی حکمران نریندر مودی اندر ہی اندر تلملا رہا ہے اور بدلہ لینے کیلئے جنگ کے بہانے تلاش کر رہا ہے انڈین میڈیا بھی پاگل ہو چکا ہے اور حقیقت برعکس خبریں چلانے میں مصروف ہے پاکستان کی تینوں مسلح افواج اپنی تیاریوں میں مصروف اور دشمن پر نظریں جمائے ہے پاکستان جنگ میں پہل نہیں کرے گا مگر جنگ ہوئی تو پاکستان کی جانب سے بھارت کو جواب مکمل ملے گا بھارت کے جنگی جنون پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتیں پاک بھارت کشیدگی کے خاتمہ کیلئے متحرک ہو چکے ہیں کیونکہ دو ایٹمی قوتوں کے ٹکرائو سے دنیا پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے بھارت کو اپنے جنگی جنون سے باز رہنا چاہیے پاکستان جنگ میں پہل نہیں کرنا چاہتا مگر غافل بھی نہیں اور اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے بھارت یاد رکھے کہ پاکستان سے ٹکر لینا آسان نہیں ہو گا۔
