اسلام آباد (بیوروچیف)بھارت نے پاکستان اور چین کے ساتھ سرحد پر تنازعات اور جھڑپوں سے نمٹنے اور اپنی فوج کو جدید اسلحے اور ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لیے سالانہ دفاعی بجٹ میں13فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحد، تجارت اور ٹیکنالوجی پر تنازعات ایک عرصے سے جاری ہیں اور2020میں لداخ میں چین کے ساتھ تنازع کے بعد سے اپنی فوجی قوت میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اس وقت دنیا میں اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اب بجٹ میں 13فیصد اضافے کے بعد مجموعی طور پر 73ارب ڈالر خرچ کرے گا۔بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 550ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں 73ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں۔
46