58

بھارت کی 9 لاکھ فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے

چنیوٹ(نامہ نگار)ہیومن رائٹس اینڈ ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک شہباز خان کھوکھر تھے جبکہ تقریب کی صدارت صدر شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ اور سٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر خالد یاسین نے سر انجام دئیے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت شیخ طارق وشاہد وقار سلارہ نے حاصل کی تقریب سے بابائے سماجی خدمات رضوان الحق چوہان، ڈاکٹر محمد انوارمہدی، شیخ محمد اقبال،الطاف حسین ملک، شورش آزاد، میڈم عابدہ شاہین نے یومِ یک جہتی کشمیر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جنت نظیر وادی ایک خطہ ہے جہاں پر بہتے ہوئے دریاؤں میں پانی کی جگہ کشمیری مسلمانوں کا خون بہتا ہے جموں و کشمیر کل بھی کشمیریوں کا تھا ہے اور رہے گا بھارت کی نو لاکھ فوج کشمیری عوام کی نشل کشی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں