19

بھارت کے سابق لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرک انفو کے مطابق 36سالہ پیوش نے دو دہائیوں پر محیط کیریئر میں تین ٹیسٹ، 25ایک روزہ اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کی اور آخری بار بھارت کی جانب سے 2012میں سری لنکا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں کھیلے۔ذرائع کے مطابق سابق لیگ اسپنر 2007اور 2011میں بھارت کی وننگ ٹیم کا حصہ تھے۔پیوش چاولہ نے آئی پی ایل میں 192میچ کھیلے اور چار فرنچائز کا حصہ رہے جن میں پنجاب کنگز، کوکلتہ نائٹ رائیڈرز، چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز شامل ہیں اور آخری بار 2024 میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کی۔آئی پی ایل کیریئر میں انہوں نے 192 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں