110

بھوک اور پیاس سے مزید درجنوں فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں بھوک اور پیاس کے باعث اب تک کم از کم20افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ درجنوں افراد ایسے ہیں جو اسپتال نہیں پہنچ سکے اور بھوک کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔جنگ سے تباہ حال غزہ میں پانی کی کمی اور غذائی قلت کے باعث بڑھتی ہوئی اموات کے رد عمل میں عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں