چنیوٹ(نامہ نگار ) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ ہو تحریک انصاف ہو جس طریقے کیساتھ یہ پارٹیاں بنائیں گئیں سب کے سامنے ہے۔وہ امپائر کے علاوہ کھیلنے کے عادی نہیں ہیں۔آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن کمپین چلا رہی ہے.باقی پارٹیوں نے تو جلسہ تک نہیں کیا میاں صاحب کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ ان کیساتھ زیادتی کی گئی ذوالفقار علی بھٹو۔ محترمہ بینظیر بھٹو۔ میر شاہ نواز۔میر مرتضی بھٹو کو شہید کیا گیاآج تک ہم نے نہیں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا ہمارے تحفظات ہیں عدالتوں پر بھی سوالیہ نشان ہے ہم اسے عدالتی قتل کہتے ہیں ہم نے ہمیشہ یہ ہی کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے جیسے بھی حالات ہوں ہم نے کبھی ملک نہیں چھوڑا ہمیشہ یہاں رہ کر سیاست کی میرے حلقے کو خالی چھوڑنا ان کا گٹھ جوڑ ہے حسن مرتضی نہیں ہونا چاہیے ن لیگ ہو یا تحریک انصاف ہو یہ اتحاد کر سکتے ہیں چور ڈاکو والانعرہ کہاں گیا کون چور ہے کون چور کیساتھ بیٹھا ہوا ساری دنیا دیکھ رہی ہے انشاء اللہ23 جنوری کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسہ کریں گے دمادم مست قلندر ہو گا۔
