فیصل آباد (پ ر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بہاریہ کمادکا وقت کاشت وسط فروری تاآخرمارچ تک ہے۔کاشتکار کماد کی بہتر پیداوار کے لئے محکمہ زراعت کی منظورشدہ ا قسام علاقائی تقسیم کے لحاظ سے محکمہ زراعت پنجا ب کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کریں۔کماد کی اگیتی پکنے والی اقسام میں سی پی400 77ـ،سی پی ایف237،،سی پی ایف250 اورسی پی ایف251،درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف240، ایچ ایس ایف242،ایس پی ایف234،ایس پی ایف213،سی پی ایف 246،سی پی ایف247،سی پی ایف248،سی پی ایف249،سی پی ایف253، سی پی ایس جی 2525ـ اورایس ایل ایس جی 1283ـپچھیتی پکنے والی اقسام میں سی پی ایف252۔ یاد رہے، ایچ ایس ایف240 کانگیاری سے متاثر ہوتی ہے۔
46