43

بہترین کارکردگی پر LCCi کی طرف سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیلئے ٹرافی

لاہور(بیورو چیف)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بیسٹ پرفارمنس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن محمد آصف ڈوگر کو سیکنڈ فرینڈز آف ایل سی سی آئی ٹرافی دی۔ اس موقع پر ایل سی سی آئی کے صدر مسٹر کاشف و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی اورکہا کہ ڈائریکٹر آپریشن محمد آصف ڈوگر کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران اور عملہ بہترین انداز میں خدمات سرانجا م دے رہے ہیں۔اس موقع پر محمد آصف ڈوگر نے ایل سی سی آئی کے صدر مسٹر کاشف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں