کمالیہ(نامہ نگار) سابق صدر انجمن سبزی منڈی و سابق صدر انجمن تاجران کمالیہ چوہدری محمد رفیق بگا نے کہا ہے کہ اس وقت سبزی منڈی میں سبزی کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے جبکہ صرف پیاز کی قیمت زیادہ ہے جبکہ جب سیلاب زدہ علاقوں میں پیاز کی کاشت شروع ہو گئی تو پھر پیاز بھی کافی حد تک کم ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت گاجر مولی ٹماٹر مٹر ادرک لہسن اور باقی سبزیوں کی قیمتیں کافی حد تک کم ہو گئیں ہیں صرف پیاز کی قیمت کنٹرول نہیں ہو رہی کیونکہ پیاز اس وقت ایران افغانستان وغیرہ سے منگو ا رہے جس پر حکومت کی طرف سے ٹیکس بہت زیادہ ہے جس وجہ سے پیاز کی قیمتیں زیادہ ہیں جب سیلاب زدہ علاقوں میں پیاز کی کاشت شروع ہو گئی تو پھر پیاز کی قیمت بھی بہت کم ہو جائے گی اس وقت گاجر20روپے کلو،مٹر 50روپے، آلو 25سے 30روپے کلو سبزی منڈی میں فروخت ہو رہے ہیں اسی طرح دوسری سبزیاں بھی کم قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔
