لاہور(بیوروچیف)پنجاب پولیس نے اندرون اور بیرونِ ملک روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے لائژن ونگ قائم کر دیا۔اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لائژن ونگ انٹر پول، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے پر مشتمل ہے ، انٹر پول کو اشتہاری ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ جن ممالک سے پاکستان کا معاہدہ ہے وہاں مقیم اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی مدعی مقدمہ کا اشتہاری ملزم بیرونِ ملک ہے تو وہ فوری رابطہ کرے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کی ٹیمیں مدعیان کے ساتھ خود رابطہ کریں۔ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ مؤثر کوآرڈی نیشن سے اشتہاری ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنائیں۔
25