اسلام آباد(بیوروچیف)قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے،الیکشن2024 میں12کروڑ سے زائد ووٹرز ان بیلٹ پیپرز پر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، بیلٹ پیپرز اسلام آباد ،لاہور اور کراچی کے سیکورٹی پرنٹنگ پریس میں شائع ہوں گے ، سرکاری طباعت خانوں پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات، دوسری جانب ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونیکا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے موجودہ آخری مرحلے میں امید واروں کے انتخابی نشان تبدیل کرنے پر پابندی لگا دی ، الیکشن کمیشن کے مطابق کسی امید وار کا انتخابی نشان بدلنا ضروری ہو تو الیکشن کمیشن سے پیشگی اجاز ت لینا ہو گی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر انتخابی نشانات کو تبدیل کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو ایسے حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کے سواکوئی راستہ نہیں رہے گا ،ادھر ملک میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کی روک تھام کیلئے نگران حکومت نے عام انتخابات 2024 سے قبل خیبر پختونخوا میں 5 ہزار ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
