14

بینظیربھٹوجیسی عالمی لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں ملک یوسف عادل،زاہد لقمان پھاٹرہ،اشفاق بھٹی،سکندر اعظم،رضوان شفیق بھٹی،بابا طارق رحمانی،معراج دین،رانا اعجاز ، ندیم سندھو،رحیم اجنالوی نے بٹ چوک میں پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی71ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رانی فخر ایشیا شہید بھٹو کی شہزادی بینظیر بھٹو اپنے کردار و جرأت کی مثال تھی،بینظیر شہید بی بی جیسی عالمی لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے،بینظیر بھٹو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی ایک بہادر ترین خاتون لیڈر تھی جنہوں نے اپنی زندگی میں اپنے سیاسی مخالفین کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا عدالتوں میں پیش ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آ ج کے ایک نام نہاد لیڈر کی طرح کبھی بھی رو کر نہیں دکھایا بلکہ وہ عدالتوں سے ہی سرخرو ہوئی تھی پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے نہ صرف کارکنوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی جام شہادت بوش کیا ہے مذکوران نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنی عظیم قائد بینظیر بھٹو کو ان کی ناقابل فراموش عوامی و ملکی خدمات پر رہتی دنیا تک سلام پیش کرتے رہیں گے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ایک بہترین سیاسی قائد، بہترین بیوی اور بہترین ماں بھی تھیں،انہوں نے قید و بند کی صعوبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر کبھی ایک لفظ بھی شکوے کا نہیں کہا حلانکہ سب کو اس بات کا علم تھا کہ ان کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی اور آ صف علی زرداری کی شریک حیات ہونے کی سزا دی جا رہی تھی مگر وہ ثابت قدم رہیں اور جمہوریت کی خاطر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں